ڈسکہ سرکل ڈسکہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے انسداد جرائم و سماج دشمن عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تھانہ سٹی پولیس نے تین گینگ گرفتار کر کے اسلحہ ،نقدی ،موبائل فونز اور 11عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او سرکل ڈسکہ شاہد نواز وڑائچ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی نعمان احمد بٹرکے ہمراہ تھانہ سٹی میں پریس کانفرنس

0
146

ڈسکہ (سلطان نیوز) سرکل ڈسکہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے انسداد جرائم و سماج دشمن عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تھانہ سٹی پولیس نے تین گینگ گرفتار کر کے اسلحہ ،نقدی ،موبائل فونز اور 11عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او سرکل ڈسکہ شاہد نواز وڑائچ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی نعمان احمد بٹرکے ہمراہ تھانہ سٹی میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے بتایا کہ ڈسکہ میں مختلف گینگ علاقہ میں خوف اور دہشت کی علامت بنے ہو ئے تھے جو آئے روز مختلف وارداتیں کرتے تھے ڈی پی او سیالکوٹ امیر عبداللہ خاں نیازی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او شاہدنواز کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی نعمان احمد بٹر کی سربراہی میں سب انسپکٹر مبین و دیگر ملازمین کی خصوصی ٹیم تیار کی گئی جنہوں نے شب و روز انتھک محنت کر کے راہزنی کی وارداتیں کرنے والے دو گینگ سبحان عرف موٹو گینگ اور محمد حسین عرف حسینی گینگ جبکہ ایک موٹر سائیکل چور گینگ شاہ زیب گینگ کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ان کی گرفتاری بھی عمل میں لا کر ملزمان سے 5عدد پسٹل30بوربمعہ110گولیاں،،مال مسروقہ جس میں ایک لاکھ 8ہزار رو پے نقدی ،11عدد موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کیئے ملزمان نے دوران تفتیش دیگر تھانہ جات کی کافی وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے یہ گینگ علاقہ میں کوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے تھے جن کی گرفتاری پر عوام نے سکھ کا سانس لیاعوام الناس ،تاجر برادری و سیاسی برادری نے مقامی پولیس کی اس کارکردگی کو سراہا انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے سرکل کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیئے کو ئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ڈی پی او سیالکوٹ نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو نقد انعمات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے۔
رپورٹ
رانا عاشق علی بیوروچیف ڈسکہ سیالکوٹ