ٹوبہ ٹیک سنگھ۔جیل میں انسانی ضروریات کی تکمیل بنیادی تقاضوں میں سے ہے۔۔ڈ۔ی پی او صادق علی ڈوگر

0
52

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔جیل میں انسانی ضروریات کی تکمیل بنیادی تقاضوں میں سے ہے۔۔ڈ۔ی پی او صادق علی ڈوگر
ٹوبہ ٹیک سنگھ حوالات کے لئے دریاں ، صفوں کی تقسیم
ٹوبہ ٹیک سنگھ( تازہ ترین سلطان نیوز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے اپنے دفتر میں محرران تھانہ جات اور انچارج بخشی خانہ جات میں حوالات تھانہ جات اور بخشی خانہ کے لئے دریاں اور صفیں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر سعید احمد MPAاور خرم سعید DSPآرگنائزڈکرائم ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی موجود تھے۔دریاں اور صفیں تقسیم کرنے کا مقصد حوالات میں بند ملزموں کے بیٹھنے اور سونے کیلئے آرام دہ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر DPOٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں۔ جرم کی پاداش میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے اور حوالات تھانہ میں بند کیا جاتا ہے تاہم ملزمان سے بحثیت انسان انہیں ضروریات کی سہولتیں فراہم کرنا ہمارا فرض ہے
رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ