گڑھ مہاراجہ ۔طلبہ قوم کا روشن مستقبل ہوا کرتے ہیں ۔تعلیمی میدان میں طلبہ ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہیں ۔۔محمد سلیم بھٹی پرنسپل کا طلباء کی الوداعی تقریب سے خطاب

0
176

گڑھ مہاراجہ ۔طلبہ قوم کا روشن مستقبل ہوا کرتے ہیں ۔تعلیمی میدان میں طلبہ ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہیں ۔۔محمد سلیم بھٹی پرنسپل کا طلباء کی الوداعی تقریب سے خطاب
گڑھ مہاراجہ : ہائی سکینڈری سکول گڑھ مہاراجہ میں دہم کلاس کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
گڑھ مہاراجہ( تازہ ترین سلطان نیوز) گڑھ مہاراجہ ۔طلبہ قوم کا روشن مستقبل ہوا کرتے ہیں ۔تعلیمی میدان میں طلبہ ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہیں ۔۔محمد سلیم بھٹی پرنسپل کا طلباء کی الوداعی تقریب سے خطاب ہائی سکینڈری سکول گڑھ مہاراجہ میں دہم کلاس کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس اساتذہ اکرام اور بچوں نے بھر پور شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ۔ تلاوت کے بعد پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعت پاک پڑھی گئی ۔ اس تقریب کے دوران( پرنسپل ہائی سکینڈری سکول ) محمد سلیم بھٹی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے اس سکول کے پھول ہیں میں امید کرتا ہوں کہ یہ بچے دہم کلاس کا اچھا رزلٹ پیش کر کے اپنے سکول اور اپنے والدین کا نام روشن کریں گے ۔ اور بچوں سے پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ آخر میں سب بچوں اور اساتذہ اکرام میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور اللہ تعالی سے کامیابی کی دعا بھی کی گئی۔۔
رپورٹ
محمد عمر فاروق میو سٹاف رپورٹر سلطان نیوز