چنیوٹ۔ پولیس کی شاندار کارگردگی ۔۔ڈکیت گینگ کے 11 ملزمان گرفتار ۔۔لاکھوں مالیت کے مسروقہ مویشی برآمد

0
86

تھانہ محمد والا پولیس کی بڑی کاروائی،دو ڈکیت گینگ کے 11ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ مویشی برآمد،ڈی پی او چنیوٹ کی پریس کانفرس
چنیوٹ ( سلطان نیوز )تھانہ محمد والا پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دوگینگز کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی برآمد کرلیے۔ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران نے تھانہ محمد والا میں پریس کانفرس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ چنیوٹ کو منشیات سے پاک اور کرائم فری بنانا میرا عزم ہے اور اس سلسلہ میں تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کچھ عرصہ سے ضلع کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتیں ہورہی تھیں جن کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی چناب نگر مظہر احمد گوندل اور ایس ایچ او محمد والا ظفراللہ خان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ ظہیر چوکھیا گینگ کے پانچ ملزمان ظہیر،اعظم،حاکم،احسان،عمران کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 22رائے گائے بھینسیں برآمد کی گئیں۔
اسی ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب امتیاز کلوکلہ گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔امتیاز گینگ کے ملزمان میں امتیاز ،علی زیب،حسنین،عالم شیر،بشیر،ظفر علی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی11راس گائے،بھینسیں،بیل برآمد کرلی.ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔اہل علاقہ نے مسروقہ مال ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کارکردگی کو سراہا۔ڈی پی او نے ڈی ایس پی چناب نگر،ایس ایچ او محمد والا اور ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا ۔