فیس بک پر مذہبی منافرت پھیلانے اور غلط استعمال کرنے کا انجام. تفصیلات جانیئے اسدمسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اس رپورٹ میں

0
261

تفصیلات( اسدمسعود سے) کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر فیس بک پر مذہبی منافرت پھیلانے والے کے خلاف مقدمہ کر لیا گیا. فیس بک پر فیک آئی ڈی بنا کر مذہبی منافرت پھیلانے والے تصور حسین کو سٹی پولیس کمالیہ نے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا تصور حسین سکنہ 186گ ب نے فیک آئی ڈی (لاڈلا لڑکا) کے نام سے بنا رکھی تھی جس پر وہ مختلف ایسی پوسٹیں لگا رہا تھا جس سے مذہبی منافرت کا تاثر ابھرتا تھا جس پر سٹی سیکیورٹی کی رپورٹس پر مکمل انکوائری کے بعد ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ملزم نے مووی کی دوکان بنا رکھی ہے.