خواجہ سرا نشا گداگری سے وکالت تک کا سفر طے کرنے میں کامیاب

0
165

خواجہ سرا نشا گداگری سے وکالت تک کا سفر طے کرنے میں کامیاب

یہ 2009کا ایک گرم دن تھا، لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی ایک نشست کا مسافر گہری سوچوں میں گم تھا۔

ٹرین کے باہر تیزی سے گزرتے مناظر سے لاتعلق یہ مسافر بظاہر گم سم تھا تاہم اس کے دل و دماغ میں تلاطم برپا تھا ، ایک طرف پیچھے رہ جانے والے گھر اور خاندان کی یاد اور انجانی منزل کے خدشات تھے اور دوسری جانب روح اور جسم کے تضاد میں گم ہوجانے والی اپنی شناخت کی تلاش کا عزم، کراچی میں سمندر کی موجوں کو دیکھنے اور ساحل کی نرم ریت پر چہل قدمی کرنے کی بچپن کی خواہش کی تکمیل میں گھر بار چھوڑنے والے اس مسافر کو آج نشاء راؤ کے نام سے جانا جاتا ہے۔…