بھکر ۔ گرین پاکستان کی مہم کہ تحت بہل یونین کونسل میں پاک آرمی کی جانب سےکیپٹن فیصل نے چیئرمین یونین کونسل بہل سردار حسنین خان بلوچ کے ہمراہ شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

0
82

بھکر ۔ گرین پاکستان کی مہم کہ تحت بہل یونین کونسل میں پاک آرمی کی جانب سےکیپٹن فیصل نے چیئرمین یونین کونسل بہل سردار حسنین خان بلوچ کے ہمراہ شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

بھکر (تازہ ترین سلطان نیوز) بہل گرین پاکستان کی مہم کہ تحت بہل یونین کونسل میں پاک آرمی کی جانب سے مختلف اقسام کے پودے کا کیپٹن فیصل چیئرمین یونین کونسل بہل سردار حسنین خان بلوچ کے ہمراہ شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پاک ارمی کے نوجوان قریہ قریہ قصبہ قصبہ بہل جیسے پسماندہ علاقے میں بھی یونین کونسل بہل میں مقامی زمینداروں عوام الناس میں لگ بھگ 5000 پودے کیپٹن فیصل کی سربراہی میں تقسیم کر دیے گئے یونین کونسل بہل کی عمارت میں تاجران سیاسی و سماجی شخصیات سول سوسائٹی ہر مکاتب فکر اور عوام الناس نے نے شرکت کی اس موقع پر تاجران الخدمت گروپ نذیر احمد خان بلوچ جنرل کونسلرز صغیرعرف کالی آرائیں ریاض خان نمبردار ڈاکٹر ساجد اقبال اور دیگر لوگوں نے پاک آرمی کی طرف سے مختلف اقسام کے پودے تقسیم کرنےکے اقدامات کو سراہا بہل یونین کونسل میں عوام الناس کی موجودگی میں شجرکاری مہم کے آغاز کے بعد چیئرمین یونین کونسل حسنین احمد خان کے ہمراہ کیپٹن فیصل نے گورمنٹ گرلز ھائ سکول او گورنمنٹ پرائمری سکول گورنمنٹ ہائی سکول بوائز میں سکول کے بچوں اورچھوٹی بچیوں کے ہمراہ مختلف اقسام کے پودے پودے نصب کرتے رہے اس کے ہمراہ مختلف مقامات پر عوام الناس پاک آرمی کے شجر کاری مہم کے اقدامات کو سراھراتے رھے

رپورٹ امیر باقر ڈسٹرکٹ رپورٹر بھکر