خبردار، ہوشیار تھانہ گڑھ مہاراجہ کی حدود میں نوسربازوں کا گروہ متحرک ہے ۔ اس نوسرباز گروہ نے نوسربازی سے گزشتہ تین روز میں کئی دوکانداروں کو لوٹ لیا ہے۔

0
168

خبردار، ہوشیار تھانہ گڑھ مہاراجہ کی حدود میں نوسربازوں کا گروہ متحرک ہے ۔ اس نوسرباز گروہ نے نوسربازی سے گزشتہ تین روز میں کئی دوکانداروں کو لوٹ لیا ہے۔

گڑھ مہاراجہ( سلطان نیوز )خبردار، ہوشیار تھانہ گڑھ مہاراجہ کی حدود میں نوسربازوں کا گروہ متحرک ہے ۔ اس نوسرباز گروہ نے نوسربازی سے گزشتہ تین روز میں کئی دوکانداروں کو لوٹ لیا ہے۔ اس گروہ کا طریقہ واردات یہ ہے کہ یہ گروہ گاہک بن کر انجان دوکانداروں کے پاس جاتے ہیں۔ متعلقہ دوکاندار کو ان کے کسی جاننے والے کا حوالہ دے کر سامان لیتے ہیں اور غائب ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں اس گروہ نے تین مختلف واقعات میں کیٹرنگ کا سامان لیا اور غائب ہوگئے۔ پانچ روزقبل محمود کوٹ کے علاقہ میں ایک دوکاندار کو سیدزادے ظاہر کیا اور اپنی مرحومہ دادی کی قل خوانی کیلئے سامان لیا۔ اس سامان کے حصول کیلئے انہوں نے اس دوکاندار کے ایک جاننے والے سید سے بات کروائی۔دوکاندار نے سامان دے دیا ۔ سامان واپس نہ آیا تو تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ یہ سب فراڈ تھا۔ اسی طرح کا فراڈ اس گروہ نے اڈا کپوری میں بھی دو دوکانداروں کے ساتھ کیا ہے۔اڈا محمود کوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک دووکاندار نے اس گروہ کے خلاف تھانہ گڑھ مہاراجہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ مقامی پولیس نے اس نوسرباز گروہ کو پکڑنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

رپورٹ انصر خان بلوچ سٹاف رپورٹر سلطان نیوز