گوجرہ: تھانہ سٹی کی حدود باہمنی والا میں گولی لگنے سے نوجوان جانبحق. تفصیلات جانیے اسدمسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اس رپورٹ میں 👇 👇 👇 👇 👇

0
300

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی گوجرہ کی حدود میں واقع چک نمبر363 ج ب باہمنی والا میں نوجوان اپنے انڈے کے گودام میں کام کر رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سینے پر لگ گئی جس سے 33 سالہ نوجوان ملک غلام یسین شدید زخمی ہو گیا جس کو مخدوش صورتحال کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا واضع رہے کہ مقتول غلام یسین کی ایک ماہ پہلے شادی ہوئی تھی.