گوجرہ اڈا کالو دھی پر میاں بیوی کھائی میں گرنے سے شدید زخمی. تفصیلات جانیئے شاہدندیم ڈسٹرکٹ رپورٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اس رپورٹ میں 👇 👇 👇 👇 👇

0
145

تفصیلات (سلطان نیوز) کے مطابق چک نمبر 357ج.ب کالو دھی جھنگ روڑ گوجرہ محکمہ سوئی گیس والوں کی غفلت سے حادثاث میں اضافہ ہو رہا ہے. گل شیر ولد کبیر اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے گاوں چک نمبر426 ج ب جا رہا تھا کہ بمقام 357 ج.ب کالو دھی سوئی گیس کمپنی نے کافی دنوں سے کھائیاں نکال رکھی ہیں جس کے باعث موٹرسائیکل سوار گل شیر اینی اہلیہ سمیت کھائی میں گر گیا. پٹرولنگ چوکی انچارج عمران ہمایوں بمعہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مضروبان کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ پہنچایا. جبکہ گل شیر کی اہلیہ کی حالت ذیادہ تشویشناک ہونے کے باعث اس کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا.