لاڑکانہ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کی جانب سے سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صہ و حق باہو کانفرنس بیگم نصرت بھٹو وومن لائبریری میں انعقاد کیا گیا

0
102

لاڑکانہ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کی جانب سے سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صہ و حق باہو کانفرنس بیگم نصرت بھٹو وومن لائبریری میں انعقاد کیا گیا

لاڑکانہ (سلطان نیوز)اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کی جانب سے سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صہ و حق باہو کانفرنس بیگم نصرت بھٹو وومن لائبریری میں انعقاد کیا گیا، جس میں مشھور نعت خوانون نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کے علاوہ دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باہو رح سے مھمانِ خاص پروفیسر لئیق احمد سلطانی صاحب جنرل سیکریٹری سندھ بلوچستان اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے انسان کی اصل زندگی کا مقصد اولیاءِ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا سب سے عظیم عمل ہے۔ مزید کہنا تھا کے انسان کا ایک ظاہری وجود ہے اور ایک باتنی وجود ہے۔ ظاہری وجود کو نماز و روزہ اور حج زکات کے ذریعے پاکیزگی نصیب ہوتی ہے اور باتن کو ذکراللہ کے زریعے روشن کیا جاتا ہے، آخر میں صلات و سلام پڑھ کر استحکامِ پاکستان کی لیے خصوصی دعا کی گئی۔
رپورٹ:
سید فیصل شاہ سٹی رپورٹر سلطان نیوز لاڑکانہ۔