آصف_معاویہ_تجھے_سلام، صاحبزادہ آصف معاویہ سیال کی سیاست پر دلچسپ تحریر۔۔۔۔۔۔معروف کالم نگار۔۔۔۔۔۔۔ محمد سعید کے قلم سے۔۔۔۔۔سلطان نیوز پر۔۔۔۔۔مکمل تحریر پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
236

آصف_معاویہ_تجھے_سلام
تحریر: محمد سعید
صاحبزادہ آصف معاویہ کو میں سلام عقیدت پیش کرتا ہوں اور سلام پیش کیوں نہ کروں کہ یہی وہ آدمی ہے جس نے سیاست کو اے سی روم سے نکالا اور عوام میں لے آیا ہے
یہی وہ آدمی ہے کہ جو محض ایک غریب آدمی ہے لیکن جاگیرداروں سے ایسا ٹکرایا کہ آج اسکے نام سے ہی جاگیردار لرز جاتے ہیں
یہی وہ آدمی ہے کہ جو صرف 4 ایکڑ زمین کا مالک جب مربعوں کے مالکوں سے ٹکرایا تو پھر ایسا ٹکرایا کہ ان کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں
یہی وہ آدمی ہے کہ جس کو سیاست کا کسی قسم کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور نہ ہی کو جدی پشتی سیاست دان تھا بلک 25 سال کا ایک بالکل سیاست سے ناتجربہ کار نوجوان جب ان سیاست کے ہر داو پیچ جاننے والے بوڑھے تجربہ کار، اور 30 30 سال اسمبلی میں بیٹھنے والے اور اپنے دور میں وزیر اور مشیر رہنے والے جدی پشتی سیاستدانوں کے مقابلے میں آیا تو پھر ان سیاست کے بوڑھے شیروں کو کہ جو سیاست کو اپنی لونڈی اور عوام کو اپنا غلام سمجھتے تھے اس نوجوان نے ان کو ایسا تگنی کا ناچ نچایا کہ 30 30 سال سے اے سی میں بیٹھ کر عوام کا خون پینے والے ، 5 سال بعد عوام میں آکر عوام کو منہ دکھا کر زبردستی ووٹ لینے والے اور اپنے آپ کو سدابہار ایم این اے سمجھنے والے اس نوجوان کے آنے سے ایسے خوفزدہ ہوئے کہ کل تک جو اے سی روم اور مہنگی گاڑیوں سے باہر نکلنا اپنی توہین سمجھتے تھے آج وہی عوام میں آکر 18 سال کے نوجوان کے بھی ووٹ لینے کیلئے پاوں پکڑتے ہیں ،
جو آج تک حلقہ کی عوام کو شاید انسان ہی نہ سمجھتے تھے وہ آج حلقہ کے غریب کی بھی منتیں کرنے پہ مجبور ہیں
اور تو اور میں آپ کو اپنا واقعہ بتاتا ہوں میری عمر اس وقت 21 سال ہے میں نے آج تک اپنے حلقہ کے ایم این اے کو نہیں دیکھا تھا ہم ووٹ بھی دیتے تھے لیکن اپنے ایم این اے کی زیارت سے محروم تھے پھر الیکشن 2018 آیا اور آصف معاویہ نامی نوجوان حلقہ میں ایم این اے کے الیکشن کیلئے کھڑا ہوا اور الیکشن لڑ کر ہار گیا اور ہمارے پولنگ پر شاید کہ اس نوجوان کے نام کے صرف 53 یا 63 ووٹ نکلے
لیکن اس نوجوان نے الیکشن کے دنوں میں یہ وعدہ کیا تھا کہ میں اپنی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑونگا اور پھر اس الیکشن کو دن یا ماہ گزر گئے تو ہمارے علاقہ میں یہ نوجوان ایک فوتگی پہ تعزیت کیلئے آیا اور پھر کچھ دن بعد اس نوجوان نے ہمارے علاقہ کی ایک جامع مسجد میں جمعہ پڑھایا اور علاقہ بھر کا وزٹ کیا ہر غریب امیر کو خندہ پیشانی سے ملا اور عوام کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور پھر ہمارے علاقہ کی ہر خوشی غمی میں شریک ہونے لگا
اس نوجوان کے آنے کے بعد پھر ہماری قسمت بھی چمکی کہ اور کا تو مجھے نہیں معلوم لیکن مجھے اپنے موجودہ ایم این اے کو اپنے علاقہ میں پہلی بار دیکھنے کا موقع ملا
اور اب حال یہ ہیکہ اگر آصف معاویہ ہمارے علاقہ میں ایک چکر لگاتا ہے تو موجودہ ایم این اے صاحب اس کے ایک چکر کے ازالہ کیلئے 4 چکر لگاتے ہیں
اور عوام میں اس نوجوان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ جہاں جہاں جاتا ہے پھولوں کی پتیوں سے اس کا استقبال کیا جاتا ہے ، گلے میں ہار ڈالے جاتے ہیں اور دیوانہ وار اس پہ جان نچھاور کرتے نظرآتے ہیں اور میری نظر میں اسکی مقبولیت کی وجہ عوام سے اسکا محبت بھرا لہجہ اور انداز ہے کہ یہ بزرگ کو اپنا والد ، نوجوان کو اپنا بھائی اور بچے کو اپنا ہی بیٹا سمجھتا ہے اور اسی شفقت و محبت سے پیش آتا ہے اور اس نوجوان کی یہی محبت ہے کہ جس سے یہ ایک بار ملاقات کرتا ہے اس کو اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے اور دوسری وجہ یہ کہ یہ اپنے دیے منشور پر عمل پیرا ہے کہ اس نے الیکشن کے دنوں میں اعلان کیا تھا کہ میرا منشور ہے
اللہ کو عبادت سے راضی کر لو
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو اطاعت سے راضی کرلو
اور مخلوق خدا کو خدمت سے راضی کر لو
تو الیکشن آیا اور گزر گیا لیکن آج بھی یہ نوجوان اپنے منشور پر مکمل طور پر عمل پیرا نظر آتا ہے
اللہ کو عبادت سے راضی کرتے ہوئے 5 وقت یہ نوجوان آپ کو مسجد میں نماز پڑھتا نظر آئیگا،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطاعت سے راضی کرنے کا عملی نمونہ ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں کہ جب بھی آپ دیکھیں اس نوجوان کی شلوار ٹخنوں سے اوپر نظر آئیگی اور ہر طرف سیرت مصطفی و شان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور شان صحابہ و اھلبیت رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین کے ترانے گاتا نظر آتا ہے اور
مخلوق خدا کو خدمت سے راضی کرنے کا عالم یہ ہے کہ گرمی ہو یا سردی ، بارش ہو یا کڑکتی دھوپ ، الیکشن کا زمانہ ہو یا عام دن صبح 9 بجے تک اپنی رہائشگاہ پر عوامی مسائل سن کر حل کرتا اور 9 بجے گھر سے نکل کے اپنے حلقہ میں رات 12 12 ایک ایک بجے تک عوام کی خوشی غمی میں شریک ہوتا نظر آتا ہے
دعا ہے کہ اللہ پاک مولانا محمد آصف معاویہ سیال کی عمر علم اور عمل میں برکتیں عطافرمائیں اور اسکی شب وروز کی محنت کو قبول فرمائیں اور اسے کامیابیاں عنایت فرمائیں
(آمین)