ٹوبہ ٹیک سنگھ: کمالیہ کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری. تفصیلات جانیئے اسدمسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اس رپورٹ میں 👇👇👇👇👇

0
466

تفصیلات (سلطان نیوز) کے مطابق کمالیہ ریلوے اسٹیشن کی خبر پر ریلوے حکام نے نوٹس لے لیا. حکومت پاکستان کی طرف سے کمالیہ ریلوے اسٹیشن کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور شورکوٹ سے لیکر لاہور تک دو مزید ٹرینوں کا اضافہ کیا جارہا ہے. اس طرح شورکوٹ پیرمحل سے کمالیہ براستہ لاہور تک ٹوٹل چار ٹرینوں کا اضافہ کردیا جائے گا. حکومت پاکستان کی طرف سے براستہ لاہور جڑانوالہ ماموں کانجن کمالیہ پیرمحل شورکوٹ خانیوال ملتان کراچی سکھر کیلۓ ایک ٹرین کا اضافہ کردیا جائے گا، اور اس کے ساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشن کے اردگرد کی ریلوے کی پراپرٹی سرکاری زمینوں کو ریلوے کے استعمال میں لایا جا سکے گا اور لاہور سے کمالیہ شورکوٹ پیرمحل ماموں کانجن تاندلیانوالہ کے ریلوے ٹریک کو ریلوے کی ہیوی مشینری سے ٹھیک کیا جارہا اور یہ عمل چند مہینوں تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا. اس کام کو انجام دینے کیلئے ہیوی مشینری کمالیہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچ چکی ہے اور کچھ دنوں کے بعد ریلوے ایکسپرٹس اور حکام کمالیہ سٹی ریلوے اسٹیشن کامعائنہ بھی کریں گے۔