ٹوبہ ٹیک سنگھ تفتیشی کورس پاس کرنے والے پولیس افسران میں اسناد تقسیم

0
203

ٹوبہ ٹیک سنگھ
تفتیشی کورس پاس کرنے والے پولیس افسران میں اسناد تقسیم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (تازہ ترین سلطان نیوز)، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگرکے حکم پر رحمان قادر DSP/HQٹوبہ ٹیک سنگھ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تفتیشی کورس پاس کرنے والے پولیس افسران میں اسناد تقسیم کیں ۔ تفتیشی کورس کروانے کا مقصد تفتیشی افسران کی مقدمہ میں تفتیش کے معیار کو جدید تقاضون کے مطابق بہتر کرنا ہے۔ انوسٹی گیشن کورس میں IGPصاحب پنجاب کی طرف سے مرتب شدہ کورس پڑھایا گیا ۔کورس میں جدید طریقہ تفتیش اور فرانزک سائنس کا استعمال کرتے ہوئے مجرمان کا سراغ لگانے بارے لیکچر دیئے گئے۔ اس کورس سے تفتیشی افسران کو مقدمات کی درست تفتیش اور اصل مجرمان تک رسائی اور جلدازجلد مقدمات کو یکسو کرنے میں مدد ملے گی۔
رپورٹ ۔سید خلیل الرحمن شاہ ڈپٹی بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ