گرین پاکستان کے حوالے سے ڈی پی او بھکر، ریجینل آفیسر سی ٹی ڈی سرگودہا اور ڈپٹی کمشنر بھکر نے ڈی سی آفس میں پودے لگائے

0
73

گرین پاکستان کے حوالے سے ڈی پی او بھکر، ریجینل آفیسر سی ٹی ڈی سرگودہا اور ڈپٹی کمشنر بھکر نے ڈی سی آفس میں پودے لگائے۔

بھکر ( تازہ ترین سلطان نیوز)تفصیلات کے مطابق گرین پاکستان اور شجر کاری کو ترویج دینے کیلئے ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم، ریجینل آفیسر سی ٹی ڈی سرگودہا شاہ نواز سندیلہ اور ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے احاطہ ڈی سی آفس بھکر میں پودے لگائے۔ اس موقع پر اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں شجر کاری کوموثر بنانے کیلئے تمام ذیلی اداروں میں پودے لگائے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ درخت وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ماحول کو صاف بنانے اور آکسیجن کی موجودگی کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے۔

رپورٹ امیر باقر ڈسٹرکٹ رپورٹر بھکر