ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر کی کھلی کچہری

0
123

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر کی کھلی کچہری
سیالکوٹ ۔۔۔۔۔ (سلطان نیوز) ۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدرنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین خود عوام کے پاس جائیں گے ناکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے دفاتر کے چکر لگانے پڑے اسی بات کے پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع سیالکوٹ کے چاروں تحصیلوں میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پیش کئے جانے والے مسائل کے حل کیلئے صوبہ پنجاب کے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کچہریوں میں شریک ہیں اور براہ راست عوام کے مسائل سن کران کے ازالہ کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈسکہ میں کھلی کچہری کے شرکاء کے مسائل کے سماعت کے دوران بتائی ۔ اے ڈی سی جنرل منور حسین لنگڑیال اور اے سی ڈسکہ وقار اکبر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی سیالکوٹ نے کہا کہ سیالکوٹ شہر میں ٹریفک کے مسائل کو ہمیشہ کیلئے حل کرنے کیلئے فٹ پاتھ کی تعمیر، ٹریفک سگنل کی مرمت و تنصیب ، ٹریفک سائن ، ڈیوائڈر کی تعمیر کیلئے 8کروڑ روپے کی لاگت سے ٹینڈرز کردیئے گئے اور آئندہ 2ماہ میں ٹریفک کے مسائل حل کردیئے جائیں اسی طرح ڈسکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے اے سی ڈسکہ ، ڈی ایس پی ٹریفک اور سی او ایم سی ایس ڈسکہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ٹریفک جام کے مسائل کے حل کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دیں گے اس پر بھی اگلے دو ماہ میں عملدر آمد کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگلے مالی سال2019-20ء اے آفس ڈسکہ اور متعلقہ محکموں کی تحصیل کورٹس کے قریب منتقلی کی اسکیم رکھی جائے گی اور قوی امکان ہے اگست میں اے سی آفس ڈسکہ کی تعمیر شروع کردی جائے اور دسمبر میں مکمل کرلی جائے ۔ انہوں نے سی او ایم سی ایس کو ہدایت کی وسن پورہ میں سیوریج کے مسائل کے مستقل حل کیلئے منصوبہ تشکیل دیں اور اگر اس کیلئے لینڈ ایکوزیشن کی ضرورت ہے تو لینڈ ایکوائر کی جائے گی ۔ ڈی سی سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہاکہ تحصیل ڈسکہ خواندگی اور رفاعی کاموں کے حوالے سے ضلع کی ٹاپ تحصیل ہے یہاں کے بسنے والے باشعور ہیں ان کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فرگذاشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈی سی نے کہاکہ سرکاری لینڈکو ناجائز قابضین واگذار کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ پُرعزم ہے اور کسی بھی سرکاری لینڈ پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ کھلی کچہری میں ڈسکہ کے عوام نے ضلعی انتظامیہ ، صوبائی محکموں اور پولیس کے متعلق درجنوں شکایات پیش کیں ۔ اے ڈی سی جنرل سیالکوٹ منور حسین لنگڑیال نے کہاکہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والے مسائل کے حل کیلئے میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے اور سائلین کو ان سے پوری طرح باخبر رکھا جائے گا ۔ دوسری طرف شہریوں کا شہر کے مختلف حصوں میں ناقص صفائی کے حوالے سے کھلی کچہری کے باہر احتجاج
رپورٹ رانا عاشق علی سیالکوٹ