اسلام آباد: حکومت نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

0
147

اسلام آباد: حکومت نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

اسلام آباد( تازہ ترین سلطان نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف منِظم انداز میں مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق مہم میں ملوث گروہ سوشل میڈیا اور دیگر طریقے استعمال کر رہے ہیں، وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ وزارت داخلہ نے کارروائی کے لیے خط بھی جاری کیے ہیں۔