دوبئ معمولی وجہ پر پاکستانی کے ہاتھوں بھارتی شہری قتل عدالت نے سخت سزا سنا دی

0
181

دوبئ معمولی وجہ پر پاکستانی کے ہاتھوں بھارتی شہری قتل عدالت نے سخت سزا سنا دی

دُوبئ ( سلطان نیوز)عدالت نے ایک پاکستانی ملازم کو اپنے ساتھی بھارتی ملازم کے قتل کے الزام میں سات سال قید کی سزا سُنا دی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے نشے کی حالت میں بھارتی نوجوان کو جو اُس کے کمرے میں رہائش پذیر تھا، چاقو کے پے در پے وار کر کے زندگی سے محروم کر دیا۔ مقتول بھارتی کے سینے میں لگنے والا چاقو کا وار اُس کی زندگی ختم کرنے کا باعث بنا۔
37 سالہ پاکستانی ملزم نے عدالت کے رُوبرو اپنے جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے اس واقعے سے پہلے شراب پی رکھی تھی۔ اچانک اُس کا کسی بات پر اپنے کمرے میں ہی مقیم بھارتی نوجوان سے جھگڑا ہوا جس پر اُس نے مشتعل ہو کر اُسے چاقو گھونپ دیا۔ تاہم جو کچھ بھی ہوا وہ اچانک تھا، کچھ بھی سوچا سمجھا اور ارادتاً نہیں تھا یہ واقعہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں رُونما ہوا جس کی رپورٹ جبلِ علی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے 46 سالہ بھارتی فورمین نے بتایا کہ وہ رات کو کمپنی کی رہائش گاہ پر دیر سے واپس آیا۔ اُس نے شراب پی رکھی تھی۔ ملزم نے کمرے کی لائٹ جلائی تو اُس کے سوئے ہوئے دیگر ساتھی پریشان ہو گئے،اس کے بعد ملزم فون پر کسی سے لمبی چوڑی بات کرنے لگا۔ مقتول نے نوجوان سے کہا کہ وہ سارے لوگوں کی نیند کیوں خراب کر رہا ہے۔ جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہونے لگی۔
شور شرابے کی آواز سُن کر میں نے اُن کے کمرے میں گیا۔ اور جھگڑا کرنے سے منع کیا اور واپس اپنے کمرے میں چلا گیا۔ اس دوران مقتول بھارتی پاکستانی ملازم پر حملہ آور ہو گیا۔ جس پر پاکستانی ملازم نے اپنے سامان سے چاقو نکالا اور بھارتی ملازم کے سینے میں گھونپ دیا ۔ تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بھارتی نوجوان دم توڑ گیا۔ عدالت نے ملزم کو سات سال قید کی سزا سُنا دی۔ ملزم کو سزا کی مُدت پُوری ہوتے ہی ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
رپورٹ عمر شہزاد بیوروچیف متحدہ عرب امارات