جھنگ:سلک سکول میں سالانہ فن فیسٹیول تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر محسن مگھیانہ,پروفیسر منیف ظفر اور نعیم لاشاری کے علاوہ بچوں کے والدین اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی.

0
167

جھنگ:سلک سکول میں سالانہ فن فیسٹیول تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر محسن مگھیانہ,پروفیسر منیف ظفر اور نعیم لاشاری کے علاوہ بچوں کے والدین اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی.

جھنگ: (تازہ ترین سلطان نیوز)سلک سکول میں سالانہ فن فیسٹیول تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر محسن مگھیانہ,پروفیسر منیف ظفر اور نعیم لاشاری کے علاوہ بچوں کے والدین اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی.
تقریب میں طلباء وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقاریر,نعتیں,حمدوتلاوت اور مختلف ٹیبلو بھی پیش کئے گئے جس نے ناظرین کے دل جیت لئے تقریب میں موجود ناظرین نے خوب داد پیش کی اس کے علاوہ تقریب میں میجک شو اور کراٹے کا بھی اہتمام کیا گیا محمد راءو ارشد کراٹے ماسٹر نے آنکھو پر پٹی باندھ کر تلوار کے ذریعے پھلوں کو کاٹ کر سب کو حیران کردیا.اس موقع پر منیف ظفر پرنسپل غزالی ڈگری کالج جھنگ کا کہنا تھا کہ ایک پڑھی لکھی قوم ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سکول ہذا کی کارکردگی سے بخوبی طور پر واقف ہے جس کے طلبہ وطالبات نہ صرف تعلیم میدان میں بلکہ اہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بہت سے کارنامے سرانجام دے چکے ہیں۔

رپورٹ علی رحمان انصاری جھنگ