پسرور عمران خان دیانتدار لیڈر ہے اور پاکستان کوعظیم ملک بنانا چاہتا ہے لیکن موجودہ نظام اور جاگیردار اور سرمایہ دار سیاسی لیڈر تبدیلی کے راستے میں حائل ہیں سابق صوبائی وزیر چوہدری غلام عباس

0
142

پسرور عمران خان دیانتدار لیڈر ہے اور پاکستان کوعظیم ملک بنانا چاہتا ہے لیکن موجودہ نظام اور جاگیردار اور سرمایہ دار سیاسی لیڈر تبدیلی کے راستے میں حائل ہیں رہنما پی ٹی ائی غلام عباس

سیالکوٹ پسرور( تازہ ترین سلطان نیوز) عمران خان دیانتدار لیڈر ہے اور پاکستان کوعظیم ملک بنانا چاہتا ہے لیکن موجودہ نظام اور جاگیردار اور سرمایہ دار سیاسی لیڈر تبدیلی کے راستے میں حائل ہیں رہنما پی ٹی ائی غلام عباس
پسرور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر چودھری غلام عباس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک دیانتدار اور مخلص سیاسی قائد ہیں وہ لوگوں کی زندگی بدلنا چاہتا ہے امیر اور غریب کا فرق مٹانا چاہتا ہے لیکن دیگر جماعتوں کے جاگیر دار اور سرمایہ دار سربراہ جمہوریت اور ملکی وحدت کے نام پر تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں پسرور میں پریس کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری غلام عباس نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو وطن عزیز میں کرپشن ،غربت اور بے روزگاری کے خاتمے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ لوٹ مار سے حاصل کردہ جاگیریں اور کئی کئی سو ایکڑ پر پھیلی ہوئی فیکٹریوں میں اضافے کے کے لیے سرگراداں ہیں اگر نظام تبدیل نہ ہوا ،اصلاحات نہ ہوئیں اور عوام نے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو منتخب کرنے کا سلسلہ ترک نہ کیا تو خاکم بدہن عمران خان بھی ناکام ہوجائیں گے چودھری غلام عباس نے کہا کہ امیر اور غریب کا فرق ختم ہونا چاہیئے صحت کی سہولیات سب کو میسر ہونی چاہیں تعلیم سستی کی جائے اور عام آدمی کو روزگار حاصل کرنے میں آسانی ہونی چاہیئے انہوں نے کہا کہ افسوس صد افسوس کہ آج بھی نواز شریف کی باقیات حکومت میں کسی نہ کسی طریقے سے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیرقانون اور مریم نواز کا وکیل شاہد حامد ابھی تک سرکاری وکیل بنا ہے جسے ہٹایا جائے انہوں نے کہا شاہد حامد کا بھتیجا علی زاہد 2018کے الیکشن میں جتوایا گیا اب اس حلقہ کا دھاندلی کیس لگا ہوا ہے لیکن شاہد حامد اس کی سماعت میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے چودھری غلام عباس نے کہا کہ این اے 91کی طرح پسرور میں بھی 90سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے پولنگ بیگز کھلے ہوئے تھے مگر کسی پریزائیڈنگ آفیسر کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی نہ ابھی تک دوبارہ پولنگ کے آرڈرز کیے گئے ہیں چودھری غلام عباس نے کہا کہ پسرور کی محرومی کی وجہ یہاں 15سال سے ایک ہی زاہد حامد خاندان کا برسراقتدار رہنا ہے جنہیں عوام کے دکھوں اور محرومیوں کا کوئی احساس نہیں انہوں نے کہا کہ وہ تحصیل پسرور کے مسائل حل کروائیں گے یہاں وکلا اور صحافی کالونی بنے گی اور غریبوں کے لیئے5,5مرلے کے سستے گھر بنائے جائیں گے چودھری غلام عباس نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پسرور سیالکوٹ روڈ جلد بنائی جائے اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کے لیئے50ہزار کی گرانٹ اور پریس کلب کے لیئے نئی بلڈنگ بنانے کا اعلان کیا قبل ازیں جب چودھری غلام عباس پسرور پہنچے تو صدر پریس کلب محمد پرویز باجوہ،جنرل سیکرٹری میاں محمد خالد ،سینئر صحافیوں محمد اشرف،خواجہ سعید بٹ ،جاوید گھمن ،خاور بٹ ،میاں عثمان ،ندیم اعجاز ملک، جاوید خان ،سیکرٹری بار ایسوسی ایشن نیاز احمد باجوہ ، ماہر تعلیم محمد اسلم کھوکھر،حافظ خالد محمود،چئیرمین واپڈا یونین جہانگیر جٹھول ،نفیس باجوہ ،عثمان بٹ ،ببلو بٹ ،چئیرمین ستار ،سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پسرور پروفیسر اشرف علی اور دیگر نے ان کا خیرمقدم کیا ۔
رپورٹ
زبیر احمد صدیقی سلطان نیوز چونڈہ سیالکوٹ