ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز و،تفتیشی افسران کی شرکت

0
62

ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز و،تفتیشی افسران کی شرکت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (تازہ ترین سلطان نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دفتر میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صدرسرکل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایس ایچ اوز ،تفتیشی افسران ، انچارج ہیومیسائیڈ ز، فاروق احمد ہندل ایس پی انوسٹی گیشن ،محمد شعیب اے ایس پی صدر ٹوبہ نے شرکت کی، اس کے علاوہ انچارج فرنٹ ڈیسک وملازمان بھی میٹنگ میں موجود تھے، دوران میٹنگ ڈی پی او نے تمام تفتیشی افسران سے فرداََ فرداََ مقدمات کی پراگریس کے متعلق رپورٹ لی ۔ مزید احکامات دیتے ہوئے کہا کہ چالان وقت پر داخل عدالت کئے جائیں، مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کی جائے۔ اشتہاری ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔ ان ٹریس مقدمات کو فوری ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کو زیادہ سے زیادہ ریکورکیا جائے اور ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں اور خصوصاََ پتنگ بازی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔میٹنگ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے تفتیشی افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اور غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔
رپورٹ سید خلیل الرحمن شاہ ڈپٹی بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ