شہدادکوٹ کو قمبر سے الگ ضلع کا درجہ دینے کیلیے مختلف تعلقوں کے سیکڑوں سیاسی , سماجی , مذہبی , ادبی جماعتوں اور شہریوں کی احتجاجی ریلی

0
149

شہدادکوٹ کو قمبر سے الگ ضلع کا درجہ دینے کیلیے مختلف تعلقوں کے سیکڑوں سیاسی , سماجی , مذہبی , ادبی جماعتوں اور شہریوں نے احتجاجی ریلی نکال کر شہدادکوٹ کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا

شہدادکوٹ (تازہ ترین سلطان نیوز) کو الگ ضلع بنانے کے لئے تحصیل قبو سعید خان , سجاول جونیجو , میروخان اور شہدادکوٹ کی مختلف سیاسی , سماجی , مذہبی , ادبی جماعتوں کے رہنماؤں اور سینکڑوں شہریوں نے غنی مجاہد , حبدار میرجت , بئریسٹر اختر جبار , مظفر بروہی , سید مسرت شاہ , مجاہد اعوان , سردار علی جروار, حیات تونیو اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب سے ریلی نکالی , ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہ کا گشت کرنے کے بعد کوٹو موٹو چوک پہنچے جہاں پر دہرنا دیکر سندہ اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو آنے جانیوالی ٹریفک معطل کردی , اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ شہدادکوٹ 5 لاکھ کی آبادی پر مشتمل شہر ہے اور سی پیک وے پر موجود کاروبار کے حوالے سے منفرد حیثیت رکھنے والا شہر ہے , انہوں نے کہا کہ قبوسعید خان , سجاول جونیجو سمیت شہدادکوٹ تحصیل کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو قمبر ہیڈ کوارٹر جانے میں شدید دشواری کا سامنہ ہے , انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہدادکوٹ کو قمبر سے الگ ضلع کا درجہ دیکر نوٹیفکیشن جاری کر کے ضلع کی 4 تحصیلوں کے لاکھوں عوام میں پھلیلی بیچینی ختم کی جائے۔
رپورٹ اصغر علي بيورو چيف سطان نيوز قمبر شهدادکوٹ