ٹوبہ ٹیک سنگھ پی ٹی آئی ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور ٹکٹ ہولڈر پر سنگین الزام عائد کر دیا. تفصیلات جانیے اسدمسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اس رپورٹ میں

0
370

ٹوبہ ٹیک سنگھ پی ٹی آئی ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور ٹکٹ ہولڈر اسامہ حمزہ اور اسد زمان چیمہ پر پولیس کے کچھ افسران سے مل کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام لگا دیا. بلال وڑائچ نے ڈی پی او ٹوبہ سے پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ بھی کیا
تفصیلات (سلطان نیوز) کے مطابق بلال اصغر وڑائچ نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام لگا دیا. بلال وڑائچ نے کہا کہ اسامہ حمزہ اور اسد زمان چیمہ پولیس کے چند افراد کے ہمراہ منشیات فروشی کا دھندہ چلانے والوں کی رکھوالی کر رہے ہیں. ڈی پی او ٹوبہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن کچھ کالی بھیڑیں منشیات فروشوں کا ساتھ دے رہی ہیں. بلال وڑائچ نے مزید کہا کہ سی آئی ڈی پولیس کا ڈسٹرکٹ انچارج الیاس ساہی منشیات فروشوں کا ساتھی ہے. انہوں نے ڈی پی او ٹوبہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں پر اطمینان کا اظہارِ کرتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ سکولوں کالجوں کے بچوں کو منشیات سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں اور پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بھی آپریشن کریں.