ڈی پی او و ڈ پٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پولیس خدمت مرکز اور ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم ، دفتر ٹریفک پولیس کا دورہ

0
215

ڈی پی او و ڈ پٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پولیس خدمت مرکز اور ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم ، دفتر ٹریفک پولیس کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (تازہ ترین سلطان نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر اور محسن رشید ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پولیس خدمت مرکز ، دفتر ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ کمانڈاینڈ کنٹرول روم دفتر پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ کیا اور وہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کا مقصد عوام والناس کو ایک چھت کے تلے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، اندراج گمشدگی ، اندراج کرایہ داران اور رہنمائی برائے تشدد خواتین سمیت 12 سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں کنٹرول روم ، ایمرجنسی ریسکیو 15کال سنٹر ، گشت پر مامور پولیس گاڑیوں کی ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے نگرانی، چوری کی گاڑیوں کا ڈیٹا کے ساتھ ساتھ نیوزروم کی سہولت موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے جرائم کے کنٹرول اور عوام الناس کے لئے فراہم کی گئی سہولیات کو سراہا ۔ اس موقع پر رحمان قادر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

رپورٹ سید خلیل الرحمن شاہ ڈپٹی بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ