گوجرہ ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار

0
169

گوجرہ ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ( تازہ ترین سلطان نیوز )گوجرہ ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 246 گ ب پرتاپ پورہ میں دوران ڈکیتی اہل خانہ کے جاگ جانے کی وجہ سے ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت پر دو ڈاکو فرار ڈاکوؤں کا سرغنہ عوام کےہتھے چڑھ گیا جس سے عوام نے ڈاکو کی خدمت مدارت کے بعد مذکورہ بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ صداقت علی عرف شاکا ڈکیت کو پولیس کے حوالے کر دیا واضع رہے کہ چک نمبر 246۔ گ ب پرتاپ پورہ کے رہائشی دلبر کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران واقع پیش آیا صداقت عرف شاکا سابقہ مبینہ ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ بتایا جاتا ہے اس کا ساتھی عرفان عرف جوجو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
رپورٹ
عثمان علی بیوروچیف فیصل آباد ڈویژن