سلطان باہو کشمیری بھائیوں پر ہونے والے ہر ظلم کی پر زور مذمت کرتے ہیں صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن

0
182

کشمیر آزاد کروانا ہے تو ہمیں باجماعت نماز کی پابندی کرنا ہوگی: سلطان فیاض الحسن

سلطان باہو (سلطان نیوز)کشمیری عوام سے یہ یکجہتی کا اظہار پہلے بھی کرتے تھے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں : سید راشد العزیز بخاری

یونائیٹڈکالج (Affliated with GCUF) دربارحضرت سلطان باہو کےزیراہتمام 5 فروری کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلیے یوم یکجہتی کے حوالے
ادارہ ہذا کے پرنسپل عزت ماآب جناب سید راشد العزیز بخاری کی زیر صدارت ایک تقریب کااہتمام کیاگیا ….
جس میں خصوصی خطاب خانوادہ سلطان العارفین چئیرمین سلطان باہو ٹرسٹ عزت ماآب جناب سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے کیا
نقابت کے فرائض ادارہ ہذا کی سٹوڈنٹس حرا ناصر رانا(شعبہ آئی ٹی ) نے سرانجام دیے
اس یوم یکجہتی کشمیر کی خوبصورت تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس میں محمد بلال (شعبہ کیسٹری) اوربعد از تلاوت پاک کے رسول مقبول کی شان میں گلہاے عقیدت ثمرعباس کلاس زوالوجی فرسٹ سمسٹر نےپیش کیے,دیگرفیکلٹی ممبران میں جاوید حسین لیکچرار شعبہ زوالوجی,غلام مصطفی بھٹہ لیکچرار شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی قیصر رضا عابدی ( شعبہ فزکس) لیکچرار قاری عثمان ( شعبہ اسلامیات) سر عبدالحی (کوآرڈینٹر)
,نویدیوسف لیکچرار شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی,سعدیہ نزیرلیکچرار شعبہ باٹنی ,فرزندعلی شاہ لیکچرار شعبہ زوالوجی,آفتاب احمد لیکچرار شعبہ سائیکالوجی,غلام مرتضی لیکچرار شعبہ فزکس ,سیدشیرعباس بخاری لیکچرار شعبہ انگلش, ساجدہ پروین لیکچرار شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی,محمدعثمان لیکچرار شعبہ ریاضی,ثاقب حسین لیکچرار شعبہ فزیکل ایجوکیشن,محمداکرام شعبہ ریاضی,سیدعامرعلی لیکچرار شعبہ ریاضی,غلام کبریا شعبہ کیمسٹری غلام مرتضی لیکچرار شعبہ انگلش,اور تمام شعبہ جات کےطلباوطالبات کی کثیرتعداد کے ساتھ ساتھ علاقہ اور دوسرے معزز مہمانان
نےشرکت کی یونائیٹد کالج کے ہی طالبعلم شاعر محمدفرحان
اور طالبہ فائزہ سلطان (شعبہ انگلش) نے کشمیر کے حوالے سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوے اپنا کلام سنایا,
پرنسپل صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیری بھائیوں پر ہونے والے ہر مظالم کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کے زریعے کشمیر جیسے اہم مسلہ کا حل کروائے اور اپنے خطاب میں کہا کہ میں اس پروگرام کے آرگنائزر محترم غلام مصطفی جی ایم , اور ثاقب علی خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس تقریب کا انتظام کیا مہمانان خاص جگر گوشہ خانوادہ سلطان العارفین چئیرمین سلطان باہو ٹرسٹ عزت ماآب جناب سلطان فیاض الحسن صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے دکھ سکھ میں پاکستانی عوام برابر کی شریک ہے اگر ہم پاکستان کا مطلب کیا اور کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے لگانے ہیں تو ان نعروں کا مفہوم ہمیں اپنی زاتی زندگی میں نماز کی پابندی کر کے دکھانا ہوگا اور انکا کہناتھا کہ اگر کشمیر آزاد کرواناہے تو ہمارے مسلمان قوم کے بوڑھے ,بچے , جوان , مرد اور خواتین نماز کی پابندی کرنا شروع کردیں .تقریب کے اختتام پر اپنے پیارے پاکستان, کشمیری عوام اور تمام عالم اسلام کی خیر و بقا کیلے دعا کروائی گئی دعا کے بعد سٹوڈنٹس اور مہمان گرامی نے مسجد الحسین میں باجماعت نماز ظہر ادا کی

رپورٹ ملک محمد شعیب بیوروچیف سلطان باہو