شہدادکوٹ: جماعت اسلامی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

0
220

شہدادکوٹ: جماعت اسلامی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

شھدادکوٹ (سلطان نیوز):کشمیری بھائیوں سے یکجھتی کیلئے جماعت اسلامی شھدادکوٹ کی زیر اہتمام دفتر جماعت اسلامی سبزی منڈی سے ریلی نکالی گئی جس میں مذھبی سیاسی سماجی رہنمائوں اور شهريوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔جماعت اسلامی ضلع قمبر شھدادکوٹ کی رہنماء ڈاکٹر امتیاز احمد شیخ پروفیسر صلاح الدین سومرو صاحب۔پی ٹی آئی کے غیبی خان مغیری جمیعت علماء اسلام کے صدیق بروھی۔کے علاوہ پرنسپل ڈگری کالیج شھدادکوٹ احمد نواز کنگو پروفیسرس ایسوسیشن کی صدر امجد مینگل اسسٹنٹ کمشنر شھدادکوٹ عبدالکریم سنگراسی صاحب کی شرکت رہنمائوں کا کہنا تہا پاکستانی حکمران کشمیریوں کے اعتماد کو بحال کریں، شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج تحریک آزادی زندہ ہے۔ نہتے کشمیریوں نے قربانیاں دیکر ثابت کیا ہے کہ وہ کسی صورت غاصب بھارت کی غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکمران کشمیری و پاکستان قوم کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں اور مضبوط کشمیر پالیسی وضع کی جائے تاکہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جاسکے۔ بین الاقوامی دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کرنے کیلئے پوری دنیا میں موجود اپنے سفارت خانوں کو متحرک کیا جائے۔ بھارت کشمیر میں ظلم و تشدد کا سلسلہ بند کرے جب تک بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود رہے گی جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔
رپورٹ
اصغرعلی بیورو چیف سلطان نیوز قمبرشہدادکوٹ