ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کشمیر ڈے پر ریلی نکالی گئی

0
205

تفصیلات( سلطان نیوز) کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کشمیر ڈے پر ریلی نکالی گئی ریلی کا مقصد کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنا تھا. ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم یکجہتی کے سلسلے میں سب سے بڑی ریلی شہباز چوک سے میونسپل کمیٹی تک نکالی گئی جس کی قیادت ڈی پی او صادق علی ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے کی جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمدا شفاق، ایم پی اے سعید احمد، چئیرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد احمد، اسسٹنٹ کمشنر مصور سعید خاں نیازی ودیگر تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ریلی کے اختتام پر میونسپل کمیٹی میں جلسہ بھی کیا گیا جس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا بھارتی افواج کشمیر میں ظلم بربریت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں وادیِ جموں کشمیر خون سے سرخ ہو چکی ہے مظلوم کشمیری اپنا حق لینے کے لئے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ آزادی حاصل کرکے رہیں گے.