ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڑ میں فائرنگ چار افراد زخمی، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں. مزید جانئیے اسدمسعود بیوروچیف کی اس رپورٹ میں 👇👇👇

0
265

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ بس اسٹینڈ میں علی ( تیمور ٹریولز) اور طارق سعید ( کوہستان ٹریولز) کے درمیاں گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا ہو گیا جس سے دو بھائی زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کا ایمرجنسی وارڑ میں علاج جاری تھا کہ مخالف فریق تیمور ٹریولز کے مسلح افراد نے ایمرجنسی وارڑ میں پہنچ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کوہستان ٹریولز کے چار مزید آدمی شدید زخمی ہو گئے فائرنگ سے ہسپتال میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا
ڈی پی او، ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے. شدید زخمی افراد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا. ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ایس پی انوسٹی گیشن محمدفاروق ہندل کی سربرائی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ہسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے.