ٹوبہ ٹیک سنگھ امن واما ن کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس کا فلیگ مارچ

0
103

امن واما ن کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس کا فلیگ مارچ

ٹوبہ ٹیک سنگھ( تازہ ترین سلطان نیوز)صادق علی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پرامن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور نقص امن کے پیش نظر ضلع بھر میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ سرکل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فلیگ مارچ کی قیادت محمد شعیب ASP/SDPOصدر ٹوبہ ، سرکل کمالیہ میں ناصر نواز DSP/SDPO سرکل کمالیہ اور سرکل گوجرہ میں ایس ایچ او صدر گوجرہ و ایس ایچ او سٹی گوجرہ جبکہ پیرمحل میں فلیگ مارچ کی قیادتSIمحمد اشفاق SHOتھانہ پیرمحل، اور ایس ایچ او اروتی عباس رضا ایس آئ نے کی ۔ فلیگ مارچ میں سرکل بھر کے SHOs، انچارج چوکیات ، ایلیٹ پولیس فورس ، ٹریفک سٹاف اور فالکن فورس کے جوانوں نے شرکت کی ۔

رپورٹ سید خلیل الرحمن شاہ ڈپٹی بیورو چیف