ٹوبہ ٹیک سنگھ عوام کو جلدازجلد میرٹ پر تفتیش مکمل کر کے انصاف فراہم کیا جائے گا ۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن فاروق ہندل

0
131

ٹوبہ ٹیک سنگھ عوام کو جلدازجلد میرٹ پر تفتیش مکمل کر کے انصاف فراہم کیا جائے گا ۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن فاروق ہندل

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ ( تازہ ترین سلطان نیوز) دبنگ پولیس آفیسر ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد فاروق ہندل نے تمام تھانوں کے تفتیشی افسران سے میٹنگ کی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔میٹنگ کے دوران متعدد تفتیشی افسران کو ناقص کارکردگی کی بنا پر شوکاز نوٹس جاری کئے۔ جبکہ اے ایس آئی غلام رسول کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔ اور تفتیشی افسران کو مزید ہدایت کی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر تفتیش مکمل کر کے جلدازجلد چالان داخل عدالت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں اور تمام سہولیات کو بروئے کار لائیں تاکہ نوجوان نسل کو تباہ وبرباد ہونے سے بچایا جا سکے

رپورٹ سید خلیل الرحمٰن شاہ
ڈپٹی بیورو چیف سلطان نیوز