چیچہ وطنی سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کے مختلف دوکان داروں کو جرمانے

0
132

چیچہ وطنی سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کے مختلف دوکان داروں کو جرمانے

چیچہ وطنی( تازہ ترین سلطان نیوز) سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول چوہدری احسان الحق نے چیچہ وطنی شہر میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر جو روٹی کا وزن کم دیتے تھے ان ہوٹل مالکان کو جرمانے عائد کئے جبکہ 39 چوک میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے کو بھی جرمانہ عائد کیا اور غیر قانونی طور پر اور بغیر لائسنس پٹرول فروخت کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانے عائد کئے اس موقع پر چوہدری احسان الحق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ہدایت کے مطابق قیمت سے زائد چیزیں فروخت کرنے اور غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی

رپورٹ
محمد عارف رحیم بیوروچیف چیچہ وطنی