سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

0
177

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:(سلطان نیوز ) بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کے دورہ کریں گےاور پاکستان میں منعقدہ 2 روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس کے لئے مقامی ہوٹل بھی بک کرالیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد ملائشیا جائیں گے اور اس کے بعد چین اور بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان آئل ریفائنری سمیت اربوں ڈالرز کے معاہدے ہوں گے، معاہدوں کے لیے اصولی طور پر منظوری ہو چکی ہے، وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران ان معاہدوں سے متعلق معاملات طے ہوئے تھے۔…