ڈسکہ۔کھانا مفت نہ کھلانےپر پولیس والوں نے تھپڑوں کی بارش کر دی

0
109

ڈسکہ۔ ۔ ۔ وردی بدلی پر کرتوت نہ بدلی ۔
ڈسکہ۔کھانا مفت نہ کھلانےپر پولیس والوں نے تھپڑوں کی بارش کر دی

سیالکوٹ ( تازہ ترین سلطان نیوز) تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا میں حق بابو فوزڈ کارنر سے پنجاب پولیس کے شیر جوانوں نے گذشتہ رات کھانا کھایا ہوٹل مالک بلال نے جب بل کا تقاضا کیا تو SI عامر نے ظفر اور خالد ساہی کے ہمراہ مفت کھانا نہ کھلانے پر ہوٹل کے مالکان بلال وغیرہ پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ ہوٹل پر بیٹھے دیگر شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کر کے انہیں وہاں سے بھگا دیا ہوٹل مالک بلال نے کہا میں صبح ڈی پی او سیالکوٹ امیر عبداللہ خان نیازی کا ہاں پیش ہونگا ۔۔ پنجاب کے شیروں کو کہنا تھا ہو جو پیش۔۔۔ بلال نے ڈی پی او سیالکوٹ امیر عبداللہ نیازی صاحب کو بذریعہ درخواست انصاف کی اپیل کردی ۔
رپورٹ رانا عاشق علی سیالکوٹ