ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے چارج سنبھالتے ہی پہلے دن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ کیا

0
201

ڈاکٹر ظفر عباس نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔دبنگ آفیسر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے چارج سنبھالتے ہی پہلے دن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ کیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ( تازہ ترین سلطان نیوز)۔دوران وزٹ ڈاکٹر ظفر عباس خان سی ای او ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اور ہدایت جاری کی کہ تمام ڈاکٹرز و عملہ پوری لگن و محنت اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہمہ وقت عوام کے لئے کھلے ہیں۔انشاءاللہ محکمہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سب کو بہتری نظر آئے گی۔ انہوں کہا کہ ملازمین پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ہسپتال میں آئے مریضوں و لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزٹ کے دوران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد مرزا اور ایڈمن آفیسر میڈم حمیرا مجید ,محسن پروکیورمنٹ آفیسر ,ڈی ایم ایس ڈاکٹر
و ارث,اے ایم ایس ڈاکٹر منشا,آڈٹ آفیسر نعمان , آئی ٹی آفیسر بشارت ,اور عدیل ایچ آر لیگل آفیسر سے ملاقات کی۔

رپورٹ : سید خلیل الرحمٰن شاہ
ڈپٹی بیورو چیف سلطان نیوز