ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءخان کا تھانہ شاہکوٹ اور تھانہ کسووال کا دورہ

0
104

ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءخان کا تھانہ شاہکوٹ اور تھانہ کسووال کا دورہ
ساہیوال (سلطان نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءخان نے سرکل چیچہ وطنی کے دو تھانوں شاہکوٹ اور تھانہ کسووال کا دورہ کرتے ہوئے ریکارڈ ،حاضری رجسٹرڈ ، دونوں تھانوں کی صفائی ستھرائی اور ڈسپلن چیک کیا ۔تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کے مسائل بھی سنے،دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ کرائمز ریکارڈ اشتہار یوں کو گرفتار کیا جائے، ان کے ہمراہ ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال شاہدہ نورین،ڈی ایس پی چیچہ وطنی ملازم حسین بھی تھے،اس موقع پر انہوں نے تھانوں میں آئے ہوئے سائلین کی شکایات سن کر موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءخاں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، مظلوم کی دادرسی اور انہیں انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا، فرائض میں غفلت برتنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،تمام ایس ایچ اوز کا ہدایت کی ہے کہ تھانے میں آنے والے سائلین کو عزت سے کرسی پر بٹھا کر ان کے مسائل سنیں جائیں اور میرٹ کی بنیاد پر فوری کارروائی کی جائے ۔ ضلع بھر سے جرائم کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ، بہت جلد وہ اپنی اصل جگہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ
محمد عارف رحیم بیوروچیف چیچہ وطنی