ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر نے عوام میں ہیلمٹ تقسیم کئے

0
185

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر نے عوام میں ہیلمٹ تقسیم کئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( تازہ ترین سلطان نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر نے عوام میں ہیلمٹ تقسیم کئے
دورا ن سفر ہیلمٹ استعما ل کرنے سے ہماری زندگیا ں محفوظ رہ سکتی ہیں دورا ن سفر اپنے بچو ں کو ہیلمنٹ کی پا بندی کرائیں ۔ ان خیا لات کا اظہا ر ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر نے گوجرہ میں ہیلمنٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا انہو ں نے کہا کہ حادثا ت میں ہیلمنٹ کا استعما ل نہ کرنا اموات میں اضا فہ کا با عث بن رہا ہے حادثا ت میں اموات سر میں چوٹ لگنے کے نتیجہ میں ہو رہی ہیں اس لئے ہمیں ہیلمنٹ کے استعمال کی پا پندی کرنی چاہئے انہو ں نے کہا کہ مخیر حضرا ت اور تاجر تنظیمو ں کے تعا ون سے مستحق افراد میں ہیلمنٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں تاکہ تما م شہریو ں کی زندگیا ں محفوظ بنائی جا سکیں ۔ کچہ گوجرہ چوک میں ٹریفک پو لیس کی طرف سے ہیلمنٹ آ گاہی مہم کے سلسلہ میں کیمپ لگایا گیا جہا ں پر ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر نے آ گاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس کے انچارج عمرا ن وڑائچ کے علا وہ شہریو ں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

رپورٹ سید خلیل الرحمن شاہ ڈپٹی بیورو چیف