کسووال مویشی منڈی نہ ہونے سے بیوپاری سراپا احتجاج

0
105

کسووال مویشی منڈی نہ ہونے سے بیوپاری سراپا احتجاج

کسووال (سلطان نیوز ) کسووال مویشی منڈی کے اقبالنگر لے جانے سے کسووال اور گردو نواح کے بیوپاری پریشان تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے کسووال میں منگل کے روز لگنے والی مویشی منڈی جو ریلوے پھاٹک کے قریب لگتی تھی اس کو کو غیر قانونی کہ کر پولیس تھانہ کسووال نے یہاں سے زبردستی اٹھوا دیا اور وہ منڈی بھی اقبال نگر چلی گئی اقبال نگر میں پہلے بھی جمعہ کے روز مویشی منڈی لگتی ہے اب اقبالنگر میں ایک ہفتہ میں دو منڈیاں لگتی ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ کسووال میں منگل کے روز لگنے والی منڈی کو واپس کسووال لایا جائے تاکہ چھوٹے بیوپاری بھی اپنے جانور بیچ سکیں جو کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے جانور اقبالنگر نہیں لے جاسکتے پانچ سو سے ہزار روپے تک انہوں نے کمانے ہوتے ہیں وہ کرایہ میں چلے جاتے ہیں منڈی کسووال میں ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کا کرایہ بچ سکتا ہے اور ٹائم بھی لوگوں نے ڈی سی ساہیوال سے اپیل کی ہے کہ کسووال میں لگنے والی منڈی کو دوبار بحال کیا جائے اور اس کے لیئے جگہ کا بھی بندو بست کیا جائے تاکہ ہم غریب لوگ اپنی روزی کما سکیں
رپورٹ
محمد عارف رحیم بیوروچیف چیچہ وطنی