چنیوٹ۔۔۔ سود خوروں کے خلاف مہم اپنی موت آپ مر گئی ۔۔چھ لاکھ کے قرض پر 24لاکھ سود دینے کے باوجود سودخور غریبوں غریبوں کےلے اڑے

0
192

چنیوٹ۔۔۔ سود خوروں کے خلاف مہم اپنی موت آپ مر گئی ۔۔چھ لاکھ کے قرض پر 24لاکھ سود دینے کے باوجود سودخور غریبوں غریبوں کےلے اڑے ۔۔
سود ایک لعنت ہے یہ سنتے آئے ہیں سود خوروں کے خلاف کاروائی ایک خواب بن گیا سود خور خواتین نے بیٹے کے ساتھ مل کر تین بھینسیں تین کٹے ، دو قیمتی گائیں دو بچھڑے اور ایک بچھڑی کھول کر لے گئیں تفصیلات کے مطابق رمانہ چک کے رہائشی ڈاکٹر مقصود حسین تھہیم نے فتح بی بی وغیرہ سے چھ لاکھ روپے قرض لیا تھا جس پر 24 لاکھ روپے سود اب تک ادا کیا جاچکا ہے آج جب ڈاکٹر مقصود حسین تھہیم گھر موجود نہیں تھا فتح بی بی زوجہ گلزار قوم جپہ اپنے بیٹے احسن ولد گزار و دیگر کے ہمراہ آئیں اور تقریبا دس لاکھ مالیت کے جانور کھول کر لے گئے تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں ہونے والی اس بدمعاشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اہل علاقہ کہنا تھا کہ یہ خواتین عرصہ دراز سے سود کا کاروبار کررہی ہیں سود بھی وصول کرتی ہیں اور پھر بدمعاشی کرتے ہوئے مال ڈنگر بھی زبردستی لے جا کر فیصل آباد فروخت کردیتی ہیں آج بھی کچھ ایسا ہی ہوا فتح بی بی زوجہ گلزار اپنے بیٹے احسن جپہ اور دیگر افراد کے ہمراہ ڈالہ لے کر آئے اور مال ڈنگر لوڈ کر کے چلتے بنے یاد رہے ڈاکٹر مقصود احمد چھ لاکھ چوبیس ہزار روپے قرض پر تقریبا 24 لاکھ روپے سود ادا کرچکا ہے اس کے باوجود سود خوروں مال کھول لیا پولیس کا کردار سود خوروں کے خلاف کیا ہے ؟ اس کی سمجھ آج تک نہیں آسکی چنیوٹ میں بھی سنا جاتا ہے سود خوروں کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کو معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف کے کاروائی کریں لوگوں کے گھر اجڑنے سے بچائیں