لاہور آئی ایس او پاکستان کا اجلاس زیر صدرات مرکزی صدر برادر قاسم شمسی ہوا جس میں مرکزی نائب صدر علی ضامن ، مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین اور مرکزی فنانس سیکرٹری سیماب حیدر کا انتخاب

0
196

لاہور آئی ایس او پاکستان کا اجلاس زیر صدرات مرکزی صدر برادر قاسم شمسی ہوا جس میں مرکزی نائب صدر علی ضامن ، مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین اور مرکزی فنانس سیکرٹری سیماب حیدر کا انتخاب

لاہور (تازہ ترین سلطان نیوز )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سال رواں کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا۔

مرکزی صدر سید محمد قاسم شمسی نے اراکین عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم کے کارکنان اس کا چہرہ ہوتے ہیں، جس تنظیم کے کارکنان جس قدر مخلص ہونگے اور جس قدر نظریاتی طور پر مضبوط ہونگے اتنی ہی تنظیم موثر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او جب معرض وجود میں آئی، معاشرے میں فسق و فجور تھا، اسلامی اقدار سے لوگ دور ہو چکے تھے، لیکن آئی ایس او نے اس انداز میں نوجوانوں کی تربیت کی کہ اسلامی اقدار کو معاشرے میں اپنانے کیلئے لوگ فخر محسوس کرنے لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او نے معاشرے میں اسلامی اقدار کو فروغ دیا۔ اجلاس میں تنظیم کے دستوری مرحلہ کو بڑھاتے ہوئے مرکزی عہدیدران کی اراکین عاملہ نے بھاری اکثریت سے منظور دی جس میں عارف حسین مرکزی جنرل سیکرٹری ،ضامن علی بطور مرکزی نائب صدر منتخب ہوئے۔ اجلاس کے آخری روز سالانہ پروگرام اور کابینہ کی منظوری لی جائے گی۔عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان، اراکین مجلس نظارت کے علاوہ سینئرز کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔مجلس عاملہ سے سابق مرکزی صدور تہور حیدری،فرحان زیدی،انصر مہدی ،سرفراز حسینی ،سابق مرکزی نائب صدر میثم جعفری اور علامہ حیدر موسوی نے معاشرہ سازی بذریعہ خود سازی کے موضوع پہ مفصل خطاب کیا

رپورٹ علی زین مہدی لاہور