نقیب اللہ پولیس مقابلہ خود ساختہ، جھوٹا اور بے بنیاد تھا، انکوائری رپورٹ

0
110

نقیب اللہ پولیس مقابلہ خود ساختہ، جھوٹا اور بے بنیاد تھا، انکوائری رپورٹ

کراچی: (تازہ ترین سلطان نیوز) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں نقیب اللہ کے قتل کو ماورائے عدالت قرار دے دیا۔

کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی تو واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں نقیب اللہ سمیت 4 نوجوانوں کے قتل کو ماورائے عدالت قرار دے دیا، جبکہ پولیس کی جانب سے چاروں مقتولین کے خلاف درج 5 مقدمات بھی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نقیب اللہ، صابر، نذر جان اور اسحاق کو داعش اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد قرار دیکر ویران مقام پر قتل کیا گیا، انکوائری کمیٹی اور تفتیشی افسرنے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، راؤ انوار اور اس کے ساتھی جائے وقوعہ پر موجود تھے۔…