عون عباس سیال سابق ایم پی اےپی پی ق عوامی طرز سیاست کی ڈگر پر ۔۔۔امجد علی خان کی تحریر ۔۔۔۔سلطان نیوز پر

0
210

عون عباس سیال سابق ایم پی اے عوامی 130 طرز سیاست کی ڈگر پر ۔۔۔امجد علی خان کی تحریر ۔۔۔۔سلطان نیوز پر

حالیہ عام انتخابات میں عون عباس خان سیال کو پندرہ ہزار ووٹوں سے شکست ہوی۔جو کہ بھاری لیڈ ہے ۔۔
لہذا اس لیڈ کو کم کرنے کیلیے ابھی سے عون عباس خان سیال نے کمر کس لی ہے۔
اب سیاسی حالات و واقعات سے مکمل واقف ہو چکے ہیں کہ اب سیاسی انداز طرز بدلنا ہو گا وگرنہ عوام اب سیاسی شعور رکھتی ہے ۔
اب عوام اسی سیاسی لیڈر کو منتخب کرتی ہے جسکا براہ راست رابطہ عوام سے ہو۔
رانا شہباز احمد خان کی کامیابی کا راز عوام سے براہ راست رابطہ،خدمت اور بلا تفریق عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہوتا تھا جسکی بدولت حالیہ انتخابات میں پذیرائی ملی۔
اب ماضی جیسے حالات نہیں رہے جب برادری کا سربراہ جس پارٹی کی سپورٹ کا اعلان فرماتے تھے تو بقیہ پوری برادری اسکی فرمانبردار ہوتی تھی لہذا موجودہ دور میں انفرادی سطح پر ووٹ مانگنے پڑتے ہیں۔

محنت اور سیاسی ورک کبھی بھی کسی رہنما کا رائیگاں نہیں جاتا۔۔
اب عون عباس خان سیال روایتی انداز سیاست کو یکسر نظرانداز کرتے ہوے جدید سیاسی حالات کے تقاضوں کے مطابق عوامی حلقوں میں نظر آ رہے ہیں۔
سرد موسم میں اپنے ڈیرے پر عوام کے مسائل حل کرتے ہوے نظر آ رہے ہوتے ہیں۔
تو کبھی بارش میں جنازہ کی ادائیگی میں نظر آ رہے ہوتے ہیں تو شادی بیاہوں میں۔۔
جب مقتدر اور اپوزیشن دونوں میدان میں ہوں تو عوامی کام اور ترقیاتی پراجیکٹ ہوتے ہوے نظر آتے ہیں ۔۔
تحریر:امجد علی خان ڈھول سینیر نائب ضلعی صدر نیشنل یونین آف جرنلٹس جھنگ