ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ میں روڈ ایکسیڈینٹ میں زخمی بچوں کی عیادت کی

0
148

ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ میں روڈ ایکسیڈینٹ میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ(تازہ ترین سلطان نیوز)تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے پیرمحل روڈ ایکسیڈینٹ میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی اور موقع پر موجود ڈاکٹر کو بچیوں کے بہتر علاج معالجہ کی ہدایت کی. سٹوڈنٹس بچیاں جو کہ گھر سے کیری ڈبہ میں سکول آرہی تھیں کیری ڈبہ کو ڈمپر گاڑی نے سنھلیانوالی پیرمحل روڈ پر ٹکر مار دی تھی. حادثہ کے نتیجہ میں 14 سٹوڈنٹس بچیاں زخمی ہو گئيں اور ایک بچی مہ جبیں دختر شوکت سکنہ سندھلیانوالی جاںبحق ہو گئی تھی. اور ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی.

رپورٹ: اسدمسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ