بھکر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال کے زیر نگرانی ریسکیوانسپکشن ٹیم کا PSOآئل ڈپو کوٹلہ جام کا سروے

0
107

بھکر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال کے زیر نگرانی ریسکیوانسپکشن ٹیم کا PSOآئل ڈپو کوٹلہ جام کا سروے

بھکر( تازہ ترین سلطان نیوز )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال کے زیر نگرانی ریسکیوانسپکشن ٹیم کا PSOآئل ڈپو کوٹلہ جام کا سروے
ڈپو کے ملازمین کوخطرات سے سیفٹی کے حوالے سے آگاہی اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال تفصیلات کے مطابق۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈ سٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال کے زیرنگرانی ریسکیوانسپکشن ٹیم ڈی ای او سول ڈیفنس اورریسکیوسیفٹی آفیسر محمد اکرم اویسی کے ہمراہ PSOآئل ڈپو دریا خان روڈ کوٹلہ جام کا سروے کیا جس میں ڈپو کے مختلف ایریاز پرخطرات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور اس کے تدارک کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیاڈپو کے سٹاف کو خطرات سے سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی گئی اورحفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات دیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی یا ناگہانی صورت حال سے بچا جا سکے اور قبل از وقت اس کا تدارک کیا جا سکے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا فائر سیفٹی کے حوالے ٹریننگ اور فائرسیفٹی آلات کے بارے مکمل آگاہی بہت ضروری ہے اس لیے تمام سٹاف کو فائر سیفٹی کی ٹریننگ کرائی جائے۔
رپورٹ امیر باقر ڈسٹرکٹ رپورٹر بھکر