دسکہ ۔پولیس سرکل ڈسکہ میں لاقانونیت اور ڈاکو راج عروج پر عوام خوفزدہ کبھی دن دیہاڑے گنجان آباد علاقوں میں ڈکیتیاں اور کبھی رات کے اندھیرے میں چوری کہیں قتل اور کہیں لڑائی جگڑے عملی طور پر پولیس سرکل ڈسکہ ناکام

0
139

دسکہ ۔پولیس سرکل ڈسکہ میں لاقانونیت اور ڈاکو راج عروج پر عوام خوفزدہ کبھی دن دیہاڑے گنجان آباد علاقوں میں ڈکیتیاں اور کبھی رات کے اندھیرے میں چوری کہیں قتل اور کہیں لڑائی جگڑے عملی طور پر پولیس سرکل ڈسکہ ناکام

ڈسکہ (سلطان نیوز)پولیس سرکل ڈسکہ میں لاقانونیت اور ڈاکو راج عروج پر عوام خوفزدہ کبھی دن دیہاڑے گنجان آباد علاقوں میں ڈکیتیاں اور کبھی رات کے اندھیرے میں چوری کہیں قتل اور کہیں لڑائی جگڑے عملی طور پر پولبس سرکل ڈسکہ اس وقت ایک جنگل جیسی کیفیت میں ھے جس کی لاٹھی اس کی بھینس پوری طرح سرکل ڈسکہ میں نافذ ھوچکا ھے جو تحریک انصاف کی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ھے ۔پولیس سرکل ڈسکہ میں رشوت اقربا پروری سیاسی اثر رسوخ اپنے عروج پر پہنچ چکا ھے۔ بات کی جائے اگر دیگر سرکاری اداروں کی تو وہ بھی پولیس سے ذیادہ مختلف نہیں پٹوار خانہ ۔ اے سی آفس رجسٹری برانچ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ محکمہ مال محکمہ سوئی گیس گیپکو انکم ٹیکس کا محکمہ اور دیگر اداروں میں بھی کرپشن کا بازار گرم ھے تجاوزات کیخلاف آپریشن کا نہ ھونا بھی انہی عوامل کی بدولت ھے۔
جگہ جگہ کچرا اور گلیوں کا جوھڑوں کی شکل اختیار کرنا چئیرمین بلدیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے ۔ فنڈز کی عدم دستیابی ھو یا سینیٹری ورکرز کی کمی یا سیاسی مخالفت چئیرمین بلدیہ کو اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاھئے اور موجود وسائل کو استعمال کرکے اپنے شروع دنوں کی کارکردگی کو بحال کرنا چاھئیے۔

رپورٹ ۔رانا عاشق علی بیوروچیف ڈسکہ سیالکوٹ