ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ کی کارروائی بھاری مقدار میں شراب برآمد

0
86

ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ مع ملازمان پولیس کی کارروائی بھاری مقدار میں شراب برآمد

گوجرہ۔ (تازہ ترین سلطان نیوز)ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ مع ڈولفن فورس ملازمان نے مخبر کی اطلاع پر قیصر عرف بھائی ولد ولیم عرف نڈا مسیح سکنہ کرسچین کالونی گوجرہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 50 عدد پونڈے شراب 7 بوتل ولائتی شراب، 30لیٹر دیسی شراب اور دیسی شراب کو ولائتی شراب بنانے والا سامان برآمد ہوا ملزم دیسی شراب کو ولائتی بنا کر فروخت کرتا تھا، ملزم سے برآمدہ شراب و سامان قبضہ پولیس میں لیکر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کر کے بند حوالات تھانہ کروایا گیا ہے

رپورٹ سید خلیل الرحمٰن شاہ ڈپٹی بیورو چیف