سیالکٹ۔پاکستان کے سب سے دراز قد شخص کی پنجاب ایجکیشنل نیٹ رک کے ایمنہ یلفئیر کیمپس میں آمد۔سکل کے طلباء سٹاف و پرنسپل سے ملاقات

0
111

پاکستان کے سب سے دراز قد شخص کی *پنجاب ایجوکیشنل نیٹ ورک* کے *ایمنہ ویلفئیر کیمپس* میں آمد۔سکول کے طلباء و طالبات اور پرنسپل *منیر احمد* اور سکول سٹاف کی طرف سے مہمند ڈیم کی طرح مبلغ 50000 روپے نقدی امداد کے طور پر دئیے۔

سیالکوٹ ۔(تازہ ترین سلطان نیوز)تفصیل کے مطابق۔پاکستان کے سب سے دراز قد اور پوری دنیا کے دوسرے نمبر پر آنیوالے دراز قد شخص میں حق نواز کا نام سامنے آتا ہے۔
جناب حق نواز صاحب جو کہ سب سے لمبے آدمی ہیں ۔آج تحصیل پسرور *PEN SCHOOL SYSTEM* کے کیمپس *ایمنہ ویلفئیر ہائی سکول*ڈوگری ہریاں* میں تشریف لائے۔اور سکول انتظامیہ اور طلباء و طالبات کی طرف سے 50000 سے زائد کی امداد وصول کی۔
امداد میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
ایمنہ ویلفئیر کیمپس کی ٹیچرز نے اپنی ہاف مہینے کی تنخواہ امداد کے طور پر دی۔
حیرانگی کی بات یہ ہے کہ جب صبح سکول کے پرنسپل نے اسمبلی میں ان کی آمد کا اعلان کیا تو کلاس ون کی طالباء ہادیہ منیر نے اپنا 6 ماہ کا ایکسٹرا جیب خرچ جسے ایک گلہ میں جمع کیا ہوا تھا توڑ کر ساری جمع پونجی ان کے حوالے کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
بد قسمتی سے ان دنوں حق نواز صاحب کینسر کر مرض میں مبتلا ہیں اور فنڈز کے لئے مختلف سکولز اور کالجز کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔
حق نواز صاحب نے سکول انتطامیہ خصوصی طور پر *PEN SCHOOL SYSTEM* کے M.D جناب حافظ ذوالفقار شاہد صاحب اور سکول ہزہ کے پرنسپل منیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ ۔ رانا عاشق علی بیوروچیف ڈسکہ سیالکوٹ