کراچی دیگرصوبوں کی طرح وفاق سندھ میں بھی نامکمل منصوبے مکمل کرے، وزیراعلی سندھ

0
101

دیگرصوبوں کی طرح وفاق سندھ میں بھی نامکمل منصوبے مکمل کرے، وزیراعلی سندھ

کراچی: (تازہ ترین سلطان نیوز)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دیگر صوبوں کی طرح وفاق سندھ میں بھی نا مکمل منصوبوں کومکمل کرے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت نئے گاج ڈیم سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں رکن ای سی این ای سی نثار احمد کھڑو، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، اسپیشل سیکریٹری (ٹیکنیکل) اور دیگرشریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلی نے کہا کہ جامشورو ضلع میں نئے گاج ڈیم تعمیرہوا ہے، یہ وفاقی حکومت کا پراجیکٹ ہے جس سے 28000 ایکڑاراضی آباد ہوگی، اس پراجیکٹ کی اصل لاگت 9 بلین روہے تھی اوراب اس پراجیکٹ دوبارہ نظرثانی شدہ لاگت 47.7 بلین روپے ہے۔…
رپورٹ اصغرعلی دپٹی بیوروچیف سندھ