اسلام آباد ۔وزیراعظم کی عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں کو تنبیہ

0
127

وزیراعظم کی عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں کو تنبیہ

اسلام آباد: (تازہ ترین سلطان نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں اور صوبوں کو تنبیہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں اور صوبوں کو تنبیہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام حل شدہ شکایات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کو جامع رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔..

رپورٹ اظہر محمود بیوروچیف اسلام آباد