امریکہ ۔مرضیہ ہاشمی جو کہ ایرانی خبر چینل پریس ٹی وی کی نامور صحافی اور اینکر امریکا میں قید

0
186

شیطانِ بزرگ امریکا کے نئے ظلم کی انتہا

مرضیہ ہاشمی جو کہ ایرانی خبر چینل پریس ٹی وی کی نامور صحافی اور اینکر ہیں اس وقت امریکا کے جیل میں موجود ہیں۔

امریکہ( سلطان نیوز)مرضیہ ہاشمی جو کہ امریکا میں پیدا ہوئی اور شیعہ مذھب کو قبول کر کے مسلمان ہوئی۔ اپنے بیمار بھائی اور فیملی سے ملاقات کرنے کے غرض سے امریکا سفر کیا اور 13 جنوری 2019 اتوار کی صبح امریکا ایرپورٹ پہنچی تو انہیں بغیر کسی وجہ کے گرفتار کر لیا گیا اور دو دن کے بعد جیل سے اجازت ہوئی تو اپنی بیٹی کو اطلاع دی۔
مرضیہ ہاشمی جو کہ کئی سالوں سے ایران میں زندگی بسر کر رہی ہیں اور مسلمان ہو گئی تھیں انھوں نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ انکے ساتھ مجرموں جیسا رویہ اختیار کیا گیا اور زور زبردستی کر کے ہتھکڑیاں لگا کر جیل میں بند کر دیا گیا۔

*جیل میں پہنچنے پر زبردستی انکے سر سے سکارف اتار کر تصویر بنائی گئی۔*
*مرضیہ ہاشمی کو صرف ٹی شرٹ پہننے کی اجازت دی گئی۔ اور اس وقت وہ مجبورا ایک الگ سے ٹی شرٹ اپنا سر چھپانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں اور کھانے کے لیے انہیں سوّر کا گوشت پیش کیا گیا جو کہ مسلمانوں کے لیے حرام ہے۔*
*مرضیہ ہاشمی کی بیٹی کا کہنا تھا کہ انکی والدہ نے پچھلے کچھ دنوں سے چند بسکٹ کھائے ہوئے ہیں۔*

خدارا ان درندوں و ظالمین کے خلاف قدم اٹھائے اور اس مظلوم اور بے گناہ کے لیے آواز بلند کریں۔

خدا ان ظالمین اور انکے حامیوں کو نیست و نابود فرمائے۔

رپورٹ علی زین مہدی